ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بحرین کے اقدامات کا خیر مقدم اور متوازی وجود مسترد کرتے ہیں:قرقاش

بحرین کے اقدامات کا خیر مقدم اور متوازی وجود مسترد کرتے ہیں:قرقاش

Wed, 24 May 2017 18:41:51  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے بحرین میں اُس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے جس کے نتیجے میں الدراز کے علاقے میں ایک دہشت گرد سیل کی گرفتاری عمل میں آئی۔اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کہا کہ "خلیجی ممالک میں ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم ریاست کے متوازی وجود قبول کریں اور اس کو معمول کی صورت حال شمار کریں۔ لہذا اس جذبے اور روح کے ساتھ ہم بحرین میں اپنے برادران کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔قرقاش کا مزید کہنا تھا کہ بحرین کے اقدامات پر ایران حزب اللہ کے ردود عمل سے ہمیں فرقہ واریت کا اداراک ہو رہا ہے۔ یقیناًاس کارروائی سے چہرے بے نقاب اور اور امور واضح ہو گئے۔بحرین نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے 286 مطلوب اور سزا یافتہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان افراد میں اکثریت الدراز کے علاقے میں عیسی قاسم نامی شخص کے گھر میں روپوش تھی۔
 


Share: